• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں مختلف اسامیوں پر تقرری کی منظوری

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کی صدارت میں ہوا،جس میں اکیڈمک کونسل کی سفارشات جس میں نئےڈگری پروگرامز، بجٹ سال 23۔2022 ء اورسلیکشن بورڈ کی سفارشات پر مختلف اسامیوں کی تقرری کی اور مختلف قومی و بین الاقوامی (اے او سی) کی منظوری دی گئی،اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندے پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز،سیکرٹری زراعت پنجاب کے نمائندےڈاکٹر محمد بلال،سیکرٹری فنانس پنجاب کی نمائندے شاہ سوار،میاں طارق عبداللہ سمیت پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا،محمد رفیق فاروقی نے شرکت کی، اجلاس میں سیکرٹری کے فرائض رجسٹرار عمران محمود نے سر انجام دیئے ۔
ملتان سے مزید