• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستار کا حوصلہ افزا جواب، ایم کیو ایم کا وفد آج ملے گا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے سنیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے ایم کیو ایم کی پیش کش کا حوصلہ افزا ء جواب ملنے کے بعد امکان ہے کہ منگل کو ایم کیو ایم پاکستان کا ایک اعلی سطحی وفد ڈاکٹر فاروق ستار سے ان کی قیام گاہ پر ملاقات کرے گا جس میں ایم کیو ایم میں واپسی کے حوالے سے ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے دی گئی تجاویز اور شرائط کے بارے میں معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی.

 ایم کیو ایم پاکستان نے اپنا جنرل ورکرز اجلاس جو اتوار کو ہونے والا تھا بارش کے خدشات کی وجہ سے ملتوی کردیا تھا اب منگل کی رات آٹھ بجے ہوگا جس میں ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار بھی شرکت کریں گے.

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کی قیادت سے بلدیاتی انتخاب میں نوجوانوں کو زیادہ ٹکٹ دینے کے علاوہ پارٹی کو ماضی میں نقصان پہنچانے والے بعض رہنمائوں کو تنظیمی معاملات سے دور رکھنے کو بھی کہا ہے.

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار این اے245کے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم کے انتخابی نشان پتنگ پر امیدوار ہوں گے۔

اہم خبریں سے مزید