• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی بس کھائی میں جاگری، 20 افراد جاں بحق،11 زخمی

ڈیر ہ اسماعیل خان(نمائندہ جنگ، اے پی پی ) ڈیرہ ژوب بین الصوبائی شاہراہ پر مغل کوٹ دانہ سر کے پہاڑی سلسلہ میں راوالپنڈی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بسز کے پی میں ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگرنے کے نتیجہ میں 20افراد جاں بحق اور 11زخمی ہو گئے،جا ں بحق افر ا د میں بچے اورخو ا تین بھی شامل ، حادثہ قبائلی تحصیل درازندہ کے علاقہ مغل کوٹ دانہ سر کے پہاڑی سلسلہ میں تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے، زخمیوں میں خو اتین اوربچے بھی شامل ہیں ،حادثہ میں اسلامک یونیورسٹی کے پانچ طلبہ بھی ہلاک ہوئے،ریسکیو1122ڈیرہ اور ژوب نے مشترکہ امدادی کاروائیوں میں چار جاںبحق افراد کی نعشیں اور دس زخمی ژوب جبکہ دیگر کو مغل کوٹ منتقل کر دیا گیا ،بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، اے سی شیر انی نے کہا ہےکہحادثہ قبائلی تحصیل درازندہ کے علاقہ مغل کوٹ دانہ سر کے پہاڑی سلسلہ میں تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔ گزشتہ شب ڈیرہ ژوب روڈ بین الصوبائی شاہراہ پر ضم شدہ قبائلی تحصیل درازندہ کے علاقہ مغل کوٹ دانہ سر کے پہاڑی سلسلہ میں راوالپنڈی سے کوئٹہ جانے والی سدابہار ٹرانسپورٹ کمپنی کی بد قسمت مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 20افراد جاں بحق جبکہ 11زخمی ہوگئے۔
اہم خبریں سے مزید