بیجنگ (اے ایف پی) چین کےڈویلپرز نےمالی بحران میں مبتلا کسانوں سے نقد ادائیگی کے بجائے تربوز اور دیگر فروٹ کی شکل میں وصولی شروع کردی ہے خبر رساں ایجنسی نے چین کے سرکاری میگزین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین میں ہاوسنگ مارکیٹ شدید مالی بحران کا شکار ہے اورکسانوں کے پاس ادائیگی کے لئے رقم نہیں جس کے بدلے تربوز،آڑو جیسے دوسرے فروٹ کی شکل میں ادائیگی شروع کردی ہے۔ مشرقی شہر نانجنگ کے ایک ڈویلپر کا کہنا تھا کہ وہ کسانوں سے نقد ادائیگی کے بدلے تربوز سے بھرا ٹرک لے رہے ہیں تا کہ کسانوں کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔