• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریڈ گراؤنڈ جلسے سے ثابت ہوگیا عوام عمران کے ساتھ ہیں، ہمایوں اختر

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ،سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ پریڈ گراؤنڈ جلسے سے ایک بار پھر ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، اس طرح کے غیر معمولی اجتماعات کیلئے سیاسی جماعتوں کو مہینوں تیاریاں کرنی پڑتی ہیں لیکن عمران خان کی ایک کال اور شار ٹ نوٹس پر لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی پریڈ گرائونڈ میں جمع ہوئے ۔ وہ لاہور کے ضمنی انتخابات والے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے پارٹی رہنمائوں اور متحرک کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے۔ ہمایوں اختر خان نے تحریک انصاف کے پی پی158سے امیدوار میاں اکرم عثمان سے بھی ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت نے اپنی روایات کے مطابق دھونس اور دھاندلی کے پیشگی منصوبے بنائے ہوئے ہیں لیکن ہم ان کا سیاسی طور پر ڈٹ کر مقابلہ کرینگے اور انشا اللہ بھرپور کامیابی حاصل کرینگے ۔
اہم خبریں سے مزید