ایجبسٹن (جنگ نیوز) انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا، ہوم سائیڈ نے پیر کو چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک تین وکٹ پر 259رنز بنائے تھے۔ اسے فتح کیلئے مزید 119رنز درکار ہیں۔ جوروٹ 76 اور جونی بیئرسٹو 72 رنز پر کھیل رہے تھے۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 245رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی۔