• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے اعزاز میں پیر کو خیبر پختون خوا ہ پولیس کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی جی نے انہیں اعزازی ڈی ایس پی کا رینک لگایا ۔ شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ کے پی پولیس کو سلام پیش کرتا ہوں، جس کی قربانیاں سب کے سامنے ہیں۔ میرے والد نے 25سال پولیس کی نمائندگی کی ہے، بھائی اب بھی پولیس میں ہیں ۔