اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نےآسٹریلیا کی امیگریشن کیلئے ایک کروڑ روپے ہتھیانے کے الزام میں ملوث شیخوپورہ کے رہائشی شاہد علی کو گرفتارکر لیا ہے۔ ملزم ورلڈ ٹریول کے نام سے فیس بُک پیج چلا رہا تھا۔ ملزم شاہد علی کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ اور پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیاہے، مزید تفتیش جاری ہے۔