• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپکا کے زیر اہتمام ٹھیکیداری نظام کے خلاف احتجاجی دھرنا

لاہور(خصوصی نمائندہ)مرکزی صدر ایپکا پاکستان حاجی محمد ارشاد چوہدری کی کال پر پنجاب میں 36 اضلاع کے تمام کلریکل کیڈرز کو ظالمانہ انداز میں فارغ کرکے دس گناہ زیادہ تنخواہ اور مراعات دیتے ہوئے ٹھیکیداری نظام لانے کے خلاف سیکرٹیریٹ چوک پر شدید احتجاج اور دھرنا دیا جو صبح گیارہ بجے شروع ہوا جو اس غیر آئینی و غیر قانونی فیصلہ کے واپس لینے تک جاری رہے گا ، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی ارشاد چوہدری نے کہا کہ محکمہ صحت کے ملازمین کو کرپٹ قرار دے کر محکمہ سے نکالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔