• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 جولائی کو شب خون مار کر جمہوری حکومت ختم کرنیکی کوشش کی گئی‘ حبیب اللّٰہ شاکر

ملتان(سٹاف رپورٹر ) پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما وسابق صدر ہائی کورٹ بار حبیب اللہ شاکر ،نائب صدر پیپلز پارٹی منظور قادری ، نائب صدر ملتان ڈویژن سلیم شہزاد،نائب صدر ضلع ملتان رانا صفدر نون،سعید اختر،نائب صدر تحصیل ملتان ،نائب صدر تحصیل شبیر گروہ ،ملک صدیق تھہیم صدر ملتان تاجر ونگ،ملک ریا ض احمد پی وائے او ملتان ڈویژن نے کہا ہے کہ 5جولائی کو منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کی حکومت پر شب خون مارکر جمہوریت کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی،گو جہالت سے ذہانت کو ختم کرنے کی شعوری کوشش کی گئی لیکن ذہانت بے نظیر بھٹو شہید رانی کی شکل میں سامنے آگئی، ضیاءالحق نے تاریخ کو الٹا چلانے کی کوشش کی ، لیکن آمریت بری طرح ناکام ہوئی،اس دور میں پی پی پی کے سیاسی کارکنوں نے موت کو گلے لگا کر اور کوڑے کھا کر پارٹی کو زندہ رکھا،اب اس کو اگر کوئی امرختم کرنا چاہے تو بالکل ناکام ہو گا، 27دسمبر2007کو بے نظیربھٹو شہید نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر خاندانی روایت کو زندہ رکھا ۔