• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ فاؤنڈیشن میں تھیلیسیمیا مریضوں پر ریسرچ

پشاور( وقائع نگار ) یونیورسٹی آف انجیئنرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) یونیورسٹی پشاورکے طلبہ نے حمزہ فاؤنڈیشن ویلفیئر ہسپتال پشاور میں تھیلیسیمیا کے مریضوں پر ریسرچ شروع کردی ہے، اس حوالے سے ریسرچ طلبہ نے حمزہ فاؤنڈیشن کا دورہ کیا جہاں انہیں ادارے کے بانی اعجاز علی خان و میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق نے مختلف شعبوں سے متعلق بریفنگ دی ،ریسرچ طلبہ کی جانب سے تھیلیسیمیا میجر اور تھیلیسیمیامائنر سے متعلق ریسرچ کی جارہی ہے جس کیلئے ادارہ انہیں سپورٹ کریگا۔ اس موقع پر طلبہ کو مختلف سیکشنز کا دورہ کرایا گیا اور بتایا گیا کہ ہسپتال میں ایچ بی الیکٹرو فروسز مشین کے ذریعے انہیں ریسرچ میں مدد ملے گی، حمزہ فاؤنڈیشن میں تھیلیسیمیا کے ہر مریض کو15سے 20 روز میں خون کی ضرورت پڑتی ہے اور ادارہ انہیں 2006 سے عالمی معیار کے مطابق صحت مند اجزائے خون و دیگر سروسز مفت فراہم کررہا ہے، اس طرح 1370سے زائد مریضوں کو مفت اجزائے خون کے علاوہ ضروری ادوایات بھی دی جاتی ہے جو لوگوں خصوصا مخیئر حضرات و طلبہ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔

پشاور سے مزید