• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شانگلہ کے رہائشیوں کااحتجاج، انصاف کا مطالبہ

پشاور (لیڈی رپورٹر )شانگلہ علاقہ خدنگ چکیسر کے دو بھائیوں شوکت ، سبز علی ولد سیف اللہ کے قتل پر شانگلہ کے رہائشیوں نے پشاور پریس کلب کے سامنے شدید احتجاج کیا انھوں نے کہا کہ ھمارے بھائیوں پر رہزنوں نے منڈی بہاء الدین پالیہ روڈ پر فائرنگ کی وہ مزدوری کے لیے وہاں گیئے تھے انھوں نے قاتلوں کی گرفتاری اور پختونوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے شرکا کا کہنا تھا کہ پنجاب میں منڈی بہاالدین میں تندور کے سانحے کی تحقیقات کرائی جائیں اور ھمیں تحفظ اور انصاف فراہم کیا جا ئے۔
پشاور سے مزید