• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، وزیراعظم 9 ستمبر کو لاپتا افراد کی پیشی یقینی بنائیں، ناکامی پر خود پیش ہوں

اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کو لاپتہ افراد کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نو ستمبر کو لاپتہ افراد کی عدالت پیشی یقینی بنائیں۔ 

لاپتہ افراد کو پیش کرنے میں ناکامی پر وزیراعظم خود پیش ہوں،عدالت نے کہا کہ وزیراعظم کو پیش ہوکر ریاست کی آئینی ذمہ داریوں میں ناکامی کی وضاحت دینا ہوگی،ذمہ داروں کیخلاف کارروائی سے بھی آگاہ کریں۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں کا تحریری حکم جاری کر دیا ہے ۔

اسلام آباد کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے لاپتہ افراد کیس کا چھ صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ۔

 عدالت نے وزیراعظم کو لاپتہ افراد کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 9 ستمبر کو لاپتہ افراد کی عدالت پیشی یقینی بنائیں۔ 

لاپتہ افراد کو پیش کرنے میں ناکامی پر وزیراعظم خود پیش ہوں۔

اہم خبریں سے مزید