• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ، 4 افراد ECL میں ڈالنے، 5 کے نام نکالنے کی منظوری

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر 4؍ افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)میں ڈالنے اور 5؍ افراد کے نام نکالنے کی منظوری دے دی۔ 

4؍ افراد کو ایک بار اور 2شخصیات کو سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر ایک بار باہر جانے کی اجازت بھی دی گئی۔ 

ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کو وفاقی کابینہ نے 4 افرادکے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی ہے جبکہ 5؍ افراد کے نام ای سی ایل سے نکال د یئے گئے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق کابینہ نے 4؍ افرادکو ایک بار باہر جانےکی اجازت بھی دی ہے۔

اس کے علاوہ 2؍ شخصیات کو سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر ایک بار باہر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید