• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے یوم آزادی کی پریڈ کے موقع پر فائرنگ، 6 افراد ہلاک

واشنگٹن (اے ایف پی )امریکا کے یوم آزاد ی کے موقع پر فائرنگ کے نتیجے میں 6افراد ہلاک جبکہ31زخمی ہوگئے۔

پولیس حکا م کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شکاگو کے قریب ہائی لینڈ پارک شہر میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک شخص نے رائفل سے امریکا کے یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر4 جولائی کو شہریوں پر اندھا دھند فائنگ کی، اے ایف پی کے مطابق اس افسوسناک واقعے کے بعد شہر میں ہونیوالی مختلف تقریبات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

پیر کو ایک نیوز کانفرنس میں حکام نے کہا کہ 6 افراد فائرنگ سے ہلاک جبکہ 24 زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا، جائے وقوعہ کے قریب سے پولیس کو ایک رائفل بھی ملی ہے۔

اہم خبریں سے مزید