• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پریمیئر لیگ 11 اگست سے مظفرآباد میں شروع، شیڈول جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) منتظمین نے کشمیر پر یمیئر لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ ترجمان کے پی ایل کے مطابق 25 ڈے اینڈ نائٹ میچز 11 سے 25 اگست تک مظفر آباد اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ اسپائے کیم، ہاک آئی اور بگی کیم کی مدد سے کے پی ایل کی کوریج کی جائے گی۔ کشمیر پریمیئر لیگ کی رجسٹریشن کھول دی گئی ہے۔کھلاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کے زریعے کےپی ایل کے دوسرے سیزن میں خود کو رجسٹر کروا سکتے ہیں۔