• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ چیمپئن شپ، بھارت کے 2 پوائنٹ کٹ گئے، پاکستان کی تیسری پوزیشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستانی ٹیم نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔برمنگھم ٹیسٹ کے نتیجے کے بعدپاکستان ٹیم تیسرے نمبر پر آگئی ۔بھارتی ٹیم ایجبسٹن ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ جرمانہ پرچوتھے نمبر پرگئی ۔انگلینڈ کے خلاف سلو اوور ریٹ کی صورت میں دو پوائنٹس گنوانے پر بھارتی ٹیم چوتھے نمبرپر گئی ۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان، جنوبی افریقا اور بھارت کے پہنچنے کے امکانات ہیں۔

اسپورٹس سے مزید