• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لنکا لیگ ڈرافٹ، عماد وسیم اور آصف علی مہنگے ترین پاکستانی کرکٹرز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لنکا پریمیئر لیگ کے ڈرافٹ میں پاکستانی کھلاڑی آصف علی کو کولمبو اسٹارز نے 50ہزار ڈالرز میں منتخب کیا۔ حیدر علی کو دمبولا جائنٹس نے 25ہزار ڈالرز، عماد وسیم کو 60ہزار، فہیم اشرف کو 50ہزار اور اعظم خان کو 25ہزار ڈالرز میں گال گلیڈی ایٹرز نے لیا ہے۔ سرفراز احمد کو 15ہزار ڈالرز میں گال گلیڈی ایٹرز، عثمان شنواری کو کینڈی فیلکنز نے 15ہزار ڈالرز میں جافنا کنگز نے شاہنواز دہانی کو25ہزار اور شعیب ملک کو چالیس ہزار ڈالرز میں منتخب کیا۔