• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمرہ کاظمی کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں سی کلاس چالان منظور، مقدمہ خارج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی نمرہ کاظمی کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں سی کلاس چالان منظور کرلیا۔ عدالت نے مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیدیا۔منگل کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پسند کی شادی کرنے والی نمرہ کاظمی کی مبینہ اغوا کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سی کلاس چالان منظور کرلیا۔ عدالت نے مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیدیا۔ سعود آباد پولیس نے چالان سی کلاس کرکے عدالت میں پیش کیا تھا۔ چالان کے مطابق لڑکی نے خود اغوا ہونے کی تردید کردی تھی۔ نمرا نے عدالت کے روبرو شاہ رخ کے حق میں بیان دیا تھا۔ نمرا نے کہا تھا کہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا پسند کی شادی کی ہے۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ سعود آباد میں درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں پولیس نے نمرہ کے شوہر شاہ رخ کو گرفتار کیا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید