• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نکاسی آب وآلائشیں اُٹھانے کیلئے بلدیاتی افسران وعملہ الرٹ رہے، وزیر بلدیات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی افسران اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کریں کراچی کے بلدیاتی اداروں کے افسران کے ساتھ منگل کو ایک اجلاس جوسندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا وزیر بلدیات نے بارشوں میں پانی کے نکاس اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر آلائشوں کو اٹھانے اور صحت و صفائی کے حوالے سے بلدیاتی اداروں کے افسران و عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایات د یں۔ اجلاس میں شہر کے بلدیاتی اداروں کے افسران اور کراچی کے ضلع جنوبی اور ضلع کورنگی کے افسران نے بھی شرکت کی ۔وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی، سابق رکن سندھ اسمبلی جاوید ناگوری اور نجمی عالم نے بھی شرکت کی ،اس موقع پر بلدیاتی اداروں کے حوالے سے متعلقہ مسائل جن میں پانی کی فراہمی، سیوریج نظام کی بہتری، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، پارکوں اور کھیل کے میدانوں میں باؤنڈری وال اور دیگر سہولیات کی فراہمی وغیرہ کے بارے میں تفصیل سے مسائل کی نشاند ہی کی اور تجاویز و آراء پیش کی گئیں وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ نالوں اور کچرے کی صفائی کو لازمی بنائیں اور جراثیم کش اسپرے کریں نیز مسلسل مانیٹرنگ کے زریعے صفائی کو مستقل برقرار رکھیں۔