• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکن وزیراعظم کا ملکی کرنسی کم چھاپنے کا اعلان

کولمبو (اے ایف پی /جنگ نیوز )سری لنکن وزیراعظم نےملکی کرنسی کم چھاپنے کا اعلان کیا ہے ، دوسری جانب وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے کہا ہے کہ ملک دیوالیہ ہوچکا ہے اور اب ہمیں اسی حیثیت کے ساتھ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہوگا۔ادھر برطانیہ نے اپنے شہریوں کو سری لنکا کے سفر سے روک دیا ہے ، اے ایف پی کے مطابق منگل کو وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2023 میں بھی سری لنکا کو ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہوگا اور ملک میں خوراک ،فیول اور ادویات کی قلت رہے گی، انہوں نے کہا کہ یہی سچ اور حقیقت ہے ، انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ اگست تک سری لنکا کی آئی ایم ایف سے قرض کی بات ہوجائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے کہا ہے کہ ملک دیوالیہ ہوچکا ہے اور اب ہمیں اسی حیثیت کے ساتھ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہوگا۔

دنیا بھر سے سے مزید