• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا افغانستان کیلئے 80 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چین کے سفیر نے افغانستان کیلئے تجارتی اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے، طالبان کی حکومت میں کاروبار کرنے کیلئے یہ عوامی طور پر توثیق ہے، افغانستان پر زلزلے کے بعد توجہ مرکوز ہوئی کیونکہ مغربی پابندیوں سے یہاں انسانی المیے جنم لینے کا خدشہ ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان انتظامیہ کے قائم مقام وزیر برائے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی سفارت کار وینگ یو نے 80 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا، یہ رقم 22 جون کو زلزلے کے ریلیف کیلئے دی جا رہی ہے، جس میں ایک ہزار سے زائد لوگ جاں بحق ہوئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید