• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کا الزام، بھارت میں چینی موبائل کمپنی کے دفاتر پر چھاپے

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارتی تفتیشی ادارے نے منی لانڈرنگ کے الزام میں چینی موبائل کمپنی کے دفاتر پر چھاپے مارے ہیں، تفصیلات کے مطابق بھارت میں مالی جرائم کی تحقیقات کرنے والے ادارے نے چینی کمپنی بی بی کے الیکٹرونکس کے زیرانتظام بننے والے موبائل فون کے دفاتراور اس سے منسلک دیگر دفاتر پر چھاپے مارے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بھارت کے سینئر حکومتی اور انڈسٹری کے سینئر عہدیداروں نے تصدیق کی ہے جبکہ مقامی میڈیا کی خبر کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تلاش منی لانڈرنگ کی مبینہ تحقیقات کا حصہ ہے۔ موبائل کمپنی کے ترجمان نے ای میل کے ذریعے بیان میں کہا کہ ویوو بھارتی حکام کیساتھ تعاون کر رہا ہے تاکہ انہیں تمام مطلوبہ معلومات فراہم کی جا سکیں، ایک ذمہ دار کارپوریٹ کے طور پر ہم قوانین کی مکمل پاسداری کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی ادارے نے اس معاملے پر درخواست کے باوجود کوئی ردعمل نہیں دیا تاہم ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی کیونکہ یہ تحقیقات عوامی نہیں ہیں۔تاہم شیاؤمی کمپنی نے کسی بھی غلط عمل کی تردید کرتے ہوئے عدالت میں یہ الزام عائد کیا کہ کمپنی کے اعلیٰ عہدے داروں کو ایجنسی کے اہلکاروں کی طرف سے پوچھ گچھ کے دوران ’جسمانی تشدد‘ کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایجنسی نے ایسے الزامات کی تردید کر دی ہے۔
اہم خبریں سے مزید