• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مون سون بارشوں کے بعد حب ڈیم کی سطح آب میں 4 فٹ اضافہ

حب(نامہ نگار) حالیہ ہونے والی مون سون کی بارشوں سے حب ڈیم کی سطح آب میں چار فٹ کا اضافہ ہوگیا ہے۔حب ڈیم انتظامیہ کے مطابق حالیہ بارشوں سے قبل ڈیم میں سطح آب 322فٹ تھی ۔جوکہ اب ڈیم میں سطح آب 326فٹ کے قریب پہنچ چکی ہے۔حب ڈیم انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں مزید پانی کی آمد کے امکانات موجود ہیں جو کہ دادو اور خضدار کے پہاڑی سلسلے میں بارشوں کے بعد کیچمنٹ ایریا میں پانے کے ریلے مزید آنے اور حب ڈیم میں سطح آب بلند ہونے کے امکانات ہیں واضح رہے کہ حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی کل گنجائش 339 فٹ ہے۔
اہم خبریں سے مزید