• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارشوں کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 راولپنڈی الرٹ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) بارشوں کے پیشِ نظر ریسکیو 1122راولپنڈی کو الرٹ کر دیا گیا، ریسکیو اہلکار نالہ لئی کے اطراف تعینات کر دیے گئے، کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئےکٹاریاں، گوالمنڈی، سواں پل اور دیگر نشیبی علاقوں میں ریسکیواہل کاروں کوتعینات کیاگیاہے ۔ترجمان ایمرجنسی سروس راولپنڈی عثمان گجرکے مطابق بارشوں کے دوران ریسکیو اہلکار 24 گھنٹے ان جگہوں پر ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ دریں اثناء ریسکیو1122 عید الاضحٰی کی تعطیلات کے دوران بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ہائی الرٹ رہے گی۔
اسلام آباد سے مزید