راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرپرسنز کے نوٹیفکیشن کی روشنی میں بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر انتظام ہونے والے امتحان سالانہ انٹرمیڈیٹ (پارٹ ون)2022و پریکٹیکل امتحان میٹرک سالانہ بالترتیب 8جولائی جمعہ،16جولائی ہفتہ،18 جولائی سوموار عید الاضحی اور ضمنی الیکشن کے باعث ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔کنڑولر امتحانات پروفیسر ناصر محمود اعوان کے مطابق ملتوی ہونے والے پرچے و عملی امتحان میٹرک نئے شیڈول کے مطابق ہونگے۔کسی قسم کی دشواری کی صورت میں کنٹرولر امتحانات کے فون نمبر 051-5450917، 0515450918پر رابطہ یا بورڈ کی ویب سائٹ www.biserawalpindi.edu.pkکو وزٹ کریں۔