• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستحق خاندانوں تک قربانی کاگوشت پہنچائیں گے،ذکراللہ مجاہد

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی الخدمت فاونڈیشن لاہوراپنے ڈونرز کی تعاون سے شہر لاہور کے ہزاروں غریب اورمستحق خاندانوں تک قربانی کا گوشت ان کے گھروں تک پہنچائے گی۔الخدمت فائونڈیشن لاہور میں قربانی کی کھالوں کو اکٹھا کرنے کی ایک بڑی مہم بھی چلائے گی۔