• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر زاہد اصغر کو یونیورسٹی لنکنکو میں ذمہ داریاں ملنے پر تقریب

راچڈیل(نمائندہ جنگ)راچڈیل کی سیاسی وسماجی شخصیت لالہ اصغر کے صاحبزادے ڈاکٹر زاہد بن اصغر کو یونیورسٹی آف لنکنکو میں پوسٹ گریجویٹ اسٹینڈرز اور بک ڈیٹا کی ذمہ داریاں ملنے پر مقامی ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں جاوید اختر، جاوید مغل، بشیر راجہ، محمد یاسین ، چوہدری اسحاق، طارق محمود، رفعت محمود سمیت برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات شریک ہوئیں اور ڈاکٹر زاہد بن اصغر کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ لالہ علی اصغر نے اس موقع پر کہا کہ ان کے بیٹے کی کامیابی ایشیائی کمیونٹی کیلئے بلاشبہ باعث فخر ہے۔ رفعت محمود غوری کہا کہ برطانیہ میں بسنے والے برٹش پاکستانی و کشمیر ی اپنی انتھک محنت اور مثبت کردار سے نہ صرف اپنے والدین بلکہ پاکستان کا دنیا میں نام روشن کر رہے ہیں۔ہمیں زاہد بن اصغر جیسے نوجوانوں پر فخر ہے ۔زاہد بن اصغر کو نمایاں مقام ملنے پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
یورپ سے سے مزید