• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آفتاب حیدر نقوی کا ساتھیوں سمیت ن لیگی امیدوار سلمان نعیم کی حمایت کا اعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر ) یونین کونسل نمبر 50 کے سابق کونسلر آفتاب حیدر نقوی نے ساتھیوں شوکت عباس نقوی ، اطہار عباس زیدی ، ظفر عباس زیدی ، ضیغم حسین کاظمی ، مرزا علی مغل ، رجب علی کربلائی ، وقار حیدر نقوی ، ندیم حیدر نقوی، عمران حیدر نقوی، شکیل حیدر نقوی، ندیم حیدر نقوی، عرفان حیدر نقوی، فہیم اصغر زیدی ، انیس الحسن عابدی،شکیل شاہ اور سید آل رضا کاظمی سمیت مسلم لیگ ن کے امیدوار سلمان نعیم کی حمایت کا اعلان کر دیا ، اس موقع پر سلمان نعیم کا کہنا تھا کہ ممتاز آباد اور ملحقہ آبادیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں ، اس علاقے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروائوں گا ،انہوں نے ضمنی الیکشن میں حمایت پر آفتاب نقوی اور ان کے دیگر ساتھیوں کا شکریہ بھی ادا کیا ۔
ملتان سے مزید