• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظہیر سے الگ کرنے کی کوشش کی تو انتہائی اقدام اٹھاؤں گی، دعا زہرا

لاہور( این این آئی)کراچی سے لاہور آکر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا نے کہا ہے کہ اگر اس کے والدین نے مداخلت کی یا ظہیر سے جدا کرنے کی کوشش کی تو انتہائی اقدام اٹھاؤں گی لیکن ظہیر کو چھوڑ کر کراچی نہیں جائوں گی۔

ایک انٹرویو میں دعا زہرا نے کہا کہ اگر میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی بنیاد پر ظہیر سے الگ کیا گیا تو کسی صورت والدین کے پاس نہیں جائوں گی۔

دعا زہرا کے نکاح کی ویڈیو منظرِ عام پر، حق مہر کتنا لکھوایا گیا؟


والدین چھوٹی چھوٹی باتوں پر مارتے پیٹتے تھے، والدین کے پاس گئی تو وہ یقینا مار دیں گے، دارالامان بھی نہیں جانا چاہتی ، اپنے شوہر ظہیر کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہوں۔

دعا زہرا کا کہنا تھا کہ میں بالغ ہوں، میرا نکاح جائز ہے، ظہیر کے بغیر رہ ہی نہیں سکتی، ظہیر سے الگ ہونے کا سوچتی بھی ہوں تو دل گھبرانا شروع ہوجاتا ہے۔

دعا زہرا نے اپنے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے نکاح کیا ہے کوئی گناہ نہیں کیا کہ عدالتوں میں ہمیں گھسیٹ رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید