امید کا دامن
امتحان میں فیل ہونے والا بچے نے اپنی ماں سے کہا، امی! آپ نے کہا تھا نا کہ انسان کو امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہیئے۔
ماں نے جواب دیا، جی بیٹا ! میں نے کہا تھا۔
بچے نے کہا، امی! آپ نے یہ بھی کہا تھا نا کہ خدا کے کاموں میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیئے۔
ماں (بچے کی طرف سوالیہ انداز سے دیکھتے ہوئے) بیٹا ! آخر بات کیا ہے ، آج تم ایسی باتیں کیوں کر رہے ہو ؟
بچے نے معصومیت سےکہا، امی! بات صرف یہ ہے کہ میں امتحان میں فیل ہو گیا ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بارش
استاد نے شاگرد سے پوچھا کہ بے موقع بارش کسے کہتے ہیں۔
شاگرد نے جواب دیا کہ جو بارش اسکول پہنچنے کے بعد ہو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہوم ورک
شاگرد نے استاد سے پوچھا کہ، کیا کسی کو ایسے کام کی سزا مل سکتی ہے جو اس نے نہ کیا ہو۔
استاد نے جواب میں کہا، نہیں۔
شاگرد نے کہا شکر ہے میں سزا سے بچ گیا کیوں کہ آج میں نے ہوم ورک نہیں کیا۔