اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) پاکستان میں زراعت کی ترقی کیلئےچین کے تعاون سے راولپنڈی میں سی پیک زرعی سینٹر قائم کر دیا گیا ہے، زرعی سینٹر کا قیام ایشین انسٹیٹیوٹ ایکو سویلائزیشن اور ریسرچ و ڈویلپمنٹ کےاشتراک سے بارانی زرعی یونیورسٹی میں کیا گیا ہے، اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں چین کی قائم مقام سفیر مس پنگ چن ژو ، چیئرمین سینٹ کمیٹی برائے دفاع اور پاکستان چائنا انسٹیوٹ سینٹر مشاہد حسین سید نے سی پیک زرعی تعاون سینٹر کا افتتاح کیا اس موقع پربارانی زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر قمر الزمان ، اے آئی ای آر ڈی کے چیئرمین زاہد لطیف خان ، اے آئی ای آر ڈی کے سی ای او شکیل رامےاور دیگر بھی موجود تھے ۔