اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کمپنی کا دورہ موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف جمعہ کی صبح نیلم -جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کمپنی کا دورہ کر نا تھا ۔وزیراعظم کو نیلم -جہلم ہائیڈرو پروجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی جا نی تھی۔وزیر اعظم نے گزشتہ روز نیل جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بندش کا نو ٹس لیتے ہوئے خود پراجیکٹ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔