• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلم جہلم پاور ہاؤس ٹنل میں دراڑیں پڑگئیں، بجلی کی پیداوار 3 ماہ کیلئے بند

آٹھ مقام،باغ(خواجہ فیاض حسین/نمائندہ جنگ،نامہ نگار)نیلم جہلم پاور ہاؤس کی تعمیرمیں مبینہ کریشن بجلی کی پیداوار 3 ماہ کے لئے بند۔نیلم جہلم 969میگاواٹ پاور ہاؤس کی ٹنل میں ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے ٹنل میں دراڑیں پڑنا شروع ہو گئی ہیں، تیزی سے ٹنل میں دیواریں فرش اکھڑنے کی وجہ سے ان ٹیک نوسیری ڈیم کے اسپل وے کھول دئیے گئے۔ بجلی کی پیدوار بند ہو گئی ہے،پاور ہاؤس بند ہونے کی وجہ سے نیشنل گریڈ کو ایک ہفتہ سے بجلی کی فراہمی بند ہے۔بجلی کے شارٹ فال میں مزید اضافہ ہو گیا ہے،ذرائع کے مطابق نیلم جہلم ٹنل میں مبینہ طور پر کسی سٹرکچر کے گرنے سے ٹنل متاثر ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق جنوری2017میں ٹنل کی ناقص تعمیر کی سٹوری روزنامہ جنگ میں شائع ہوئی تھی لیکن انکوائری زبانی جمع خرچ کے بعد ختم کر دی گئی تھی قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا یا گیا ہے۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ اگست2018 میں مکمل ہوا تھا،969میگاواٹ بجلی گھر کی ٹنل میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا تھا۔ پانچ سال کے اندر ہی 32کلو میٹر لمبی ٹنل نوسیری تا چھتر کلاس جگہ جگہ سے اکھڑنا شروع ہو گئی ہے۔ ٹنل کے اندر جگہ جگہ سے دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ پانی کے لیکیج کی وجہ سے ٹنل کو بند کرتے ہوئے نوسیری ڈیم کے سپل وے کھول دئے گئے ہیں۔ پاور ہاؤس بند ہونے کی وجہ سے نیشنل گریڈ کو ایک ہفتہ سے بجلی کی فراہمی بند ہے۔بجلی کے شارٹ فال میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ منصوبہ مجموئی طور پر560ار ب کی لاگت سے 12سال کے عرصہ میں تعمیر ہوا ہے لیکن کرپشن کی وجہ سے قومی خزانے کو بھاری چونا لگایا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید