• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا عبدالجبار نے بطور قائم مقام ایم ڈی این ٹی ڈی سی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)وزارت توانائی کے نوٹیفکیشن کے مطابق انجینئر ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان نے بطور قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔رانا عبدالجبار خان پاور سیکٹر کا 30سال سے زائد کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔بطور منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی چارج سنبھالنے کے بعد انجینئر ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان نے گزشتہ روزاپڈا ہاؤس لاہور میں این ٹی ڈی سی سینئر افسران کے اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت توانائی کی ہدایات کے مطابق این ٹی ڈی سی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو عیدالاضحی پر بلاتعطل بجلی فراہم کریگی۔
اہم خبریں سے مزید