ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ریجن میں نماز عید الاضحیٰکے اجتماعات کے لیے سکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا، ریجن میں 3380 نماز عید کے اجتماعات پر 4670 پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے، ملتان ریجن کے چاروں اضلاع ملتان، خانیوال، لودھراں اور وہاڑی میں نماز عید کے اجتماعات کے لیے سیکورٹی پلان مرتب کر لیا گیا ہے، ملتان میں 2097, وہاڑی میں 535, خانیوال میں 512 اور لودھراں میں 236 مقامات پر نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوں گے، نماز عید کے اجتماعات پر ریجن بھر میں 4670 پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے ، حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے جب کہ شرکا کو واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹر سے چیک بھی کیا جائے گا، عید الاضحیٰ پرسکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کے لیے ریجنل پولیس دفتر میں خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔