پشاور ( وقائع نگار )ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) محمد عمران خان کے ہمراہ دوست ویلفیئر فاؤنڈیشن شاہی بالا کا دورہ کیا انھوں نے زیر علاج افراد سے ملاقات کر تے ہوئے علاج اور سہولیات بابت آگاہی حاصل لی اور دوست ویلفیئر فاؤنڈیشن انتظامیہ کو زیر علاج افراد کو بہترین علاج اور سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ عید الاضحی کے موقع پر موجود رہیں اور اس کے مطابق تمام خدمات فراہم کریں۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے کہا کہ صوبائی حکومت تمام منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے انتہائی سنجیدہ ہے اور کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔