• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ہری پور کا کیمپ کورٹ،12قیدی رہا

پشاور (اے پی پی)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ہری پورنے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ سنٹرل جیل میں کیمپ کورٹ کاانعقادکرکے12قیدیوں کورہاکر دیا ،ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ہری پورجہانزیب شنواری نے جوڈیشل مجسٹریٹ ارشدمہمندکے ہمراہ سنٹرل جیل ہری پورکادورہ کیاجس کے دوران انھوں نے کیمپ کورٹ کاانعقادکرکے معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث بارہ قیدیوں کی رہاکرنے کاحکم دیا،بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نے جیل کے اندرہسپتال،لنگرخانہ،خواتین بیرک اوربچوں کے احاطے کابھی دورہ کیااورقیدیوں کے مسائل سنے۔
پشاور سے مزید