ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر حیدر علی گیلانی اور کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک نےعید پر نشتر ہسپتال، ڈسٹرکٹ جیل اورایس او ایس کا دورہ کیا، انہوں نے نشتر ہسپتال کا دورہ کے موقع پرمختلف وارڈز میں مٹھائیاں اور تحائف تقسیم کیے جب کہ ڈسٹرکٹ کے دورے کے موقع پر قیدیوں میں مٹھائیاں اور تحائف تقسیم کئے، قبل ازیں صوبائی وزیر اور کمشنر نے ایس او ایس ویلیج کا دورہ کیا اور بچوں،ماؤں، سٹاف، یوتھ میں کپڑے اور تحائف تقسیم کیے، اس موقع پر ڈائریکٹر کامران یوسف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلمیٰ اسلم بھی موجود تھیں۔