• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا شہباز شریف ہسپتال کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر علی مہدی نے عیدالاضحی کے دوسرے دن گورنمنٹ شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا ،اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر راؤ امجد علی سمیت دیگر عملہ بھی موجود تھا،ڈاکٹر علی مہدی نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال کی جانب سے دستیاب طبی سہولیات بارے معلومات حاصل کی جبکہ سی ای او ہیلتھ نے اس دوران ڈاکٹروں ،نرسوں اور پیرا میڈیکس سٹاف کی حاضری کو بھی مانیٹر کیا،صفائی کا نظام اور مفت ادویات کی فراہمی متعلق جائزہ لیا اور ایم ایس ڈاکٹر راؤ امجد علی کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔
ملتان سے مزید