نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے چین کے معاملے پر ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ وہ چین سے ڈرتے ہیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق راہول گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ وزیر اعظم مودی چین سے ڈرتے ہیں اور اس کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں بولتے۔انہوں نے کہا کہ مودی خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں اور وہ چین کا نام لینے سے بھی ڈرتے ہیں۔ یہ ملک کے لیے بہت خطرناک ہے۔ راہول گاندھی نے اپنی پوسٹ میں وزیراعظم مودی پر ملک کی سلامتی سے کھلواڑ کرنے کا الزام بھی لگایا ہے۔