• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے نیا ڈیٹا ریلے سیٹلائٹ لانچ کردیا

شی چھانگ(شِنہوا)چین نے بدھ کے روز ملک کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ایک نیا ڈیٹا ریلے سیٹلائٹ مدار میں بھیجا ہے۔ تیان لیان II-03 سیٹلائٹ کو لانگ مارچ-3بی کیریئر راکٹ کے ذریعے بیجنگ کے وقت کے مطابق رات 12 بج کر 30 منٹ پر لانچ کیا گیا۔ تیان لیان II-03 چین کا دوسری نسل کا جیو سنکرونس مدار ڈیٹا ریلے سیٹلائٹ ہے۔ یہ انسان بردار خلائی جہاز اور کم اور درمیانی مدار کے وسائل کے مصنوعی سیاروں کے لیے ڈیٹا ریلے اور ٹی ٹی اینڈسی(ٹیلی میٹری، ٹریکنگ اور کمانڈ) خدمات فراہم کرے گا۔ یہ خلائی جہاز کی لانچنگ کے لیے ٹی ٹی اینڈسی کو بھی سپورٹ کرے گا۔یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا یہ 426 واں فلائٹ مشن تھا۔
اہم خبریں سے مزید