ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان شہر کے علاقے نیو ملتان کے زیڈ بلاک میں گٹر بند ہونے کی وجہ سے سوریج کے پانی کی وجہ سے گلیاں جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگی ہیں، تعفن زدہ گلیاں متعدی بیماریاں پھیلانے کا سبب بن رہی ہیں، اہل علاقہ کا گھروں سے نکلنا محال ہو چکا ہے. اہل علاقہ راؤ محمد عارف رضوی ،راؤ عبدالحمید، پیر ذیشان سیفی ،نفیس قریشی، پروفیسر اکرم، شہباز علی، عطاء الرحمن، فرید شاہ اور دیگر نے بتایا کہ واسا حکام سے بارہا رابطہ کیا گیا مگر کوئی اہلکار ٹس سے مس نہ ہوا، واسا دفتر میں موجود ایک اہلکار نے بتایا کہ تمام سرکاری مشینری ملتان کے صوبائی حلقہ ضمنی الیکشن میں مصروف ہیں، الیکشن کے بعد اس مسئلے پر غور کریں گے. اہل علاقہ نے کہا کہ اگر دو دن میں مسئلہ حل نہ کیا گیا تو واسا کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا۔