• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ماشروم چٹان

پیارے بچو! کبھی کبھی دنیا میں ایسی ناقابل یقین چیزوں سے بھی واسطہ پڑتا ہے کہ جنہیں دیکھنے کے بعد انسانی عقل دیر تک ان کے سحر میں گرفتار رہتی ہے۔ ایسی ہی ناقابل یقین چیزوں میں پیڈیسٹل روک ( Pedestal Rock)   یہ ایک غیر معمولی چٹان ہے، یہ ایک مشروم کی شکل میں دیکھائی دیتی ہے۔ یہ چٹان آلجیریا کے صحرا صحارامیں موجود ہے۔

قدرتی طور پر وجود میں آنے والی اس چٹان کی ایسی شکل ہوا کے کٹاو اور صحرا کے اندر موجود موسم کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اس کی یہ منفرد شیپ اس پر پڑنے والی ہوا کے کٹاؤ کی وجہ سے ایسی ہوئی ہے، جہاں پر ہوا کا دباؤ زیادہ تھا وہاں کٹاو زیادہ ہے جہاں پر ہوا کا دباؤ کم ہے وہاں پر کٹاو بھی کم ہے۔

‏دنیا کا سب سے گنجان آباد علاقہ

افریقہ کی جھیل وکٹوریہ میں قائم جزیرہ مگنگو Migingo Island کو دنیا کا سب سے گنجان آباد رقبہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہ جزیرہ وکٹوریہ جھیل میں موجود ایک بڑی سی چٹان ہے پر آباد ہے۔ اس کا رقبہ محض 2000 مربع میٹر اور ‏بلندی 15 میٹر تک ہے۔ اس جزیرے کی آبادی 2021 میں 500 کے قریب تھی، یہاں رہنے والے سبھی افراد ماہی گیر ہیں۔

اس جزیرے کو سب سے پہلے 1991 میں کچھ یوگینڈی ماہی گیروں نے آباد کیا تھا، پھر کچھ کینیائی ماہی گیر بھی یہاں آکر آباد ہوگئے۔ جغرافیائی اعتبار سے مگنگو، ‏کینیاء سے قریب تر ہے جہاں سے اس کا فاصلہ محض چند کلومیٹر ہے۔