ملا نصیرالدین اپنی ذات میں لطیفوں ، چٹکلوں اور حاضر جوابیوں کی وجہ سے مشہور تھے۔ اُن سے وابستہ ایک پر مزاح واقعہ ذیل میں ملاحظہ کریں۔
ایک مرتبہ ملا اپنے گھر کے آنگن میں بیٹھے تھے، ان کے ایک دوست نے آکر ان سے پوچھا کہ، ’’ملا، مجھے ضروری کام سے پاس کے گاؤں جانا ہے اور کچھ سامان لے جانا ہے، براہ کرم، آپ گدھا دے دیں، میں اسے لے جاؤں گا اور شام تک لوٹا دوں گا۔‘‘
ملا چوںکہ دوست کو گدھا دینا نہیں چاہتے تھے، ٹالنے کے خیال سے یہ کہہ دیا کہ، گدھا کوئی اور لے گیا ہے۔ اتنے میں صحن سے، گدھے کے چیخ سنائی دی۔ دوست نے کہا کہ، ملا گدھا تو یہیں پر موجود ہے! تو ملا نے جواب میں پوچھا کہ، آپ مجھ پر یقین کریں گے کہ گدھے پہ؟