پشاور(کرائم رپورٹر)محرم الحرام کے موقع پرپشاور کے تمام امام بارگاہوں اور حساس مساجد کا سیکورٹی آڈٹ شروع کیا جائے گاجس کیلئے سفارشات طلب کرلی گئیں ،شہر میں خصوصی ناکہ بندیاں قائم کرنے سمیت افغان مہاجرین کی شہر میں داخلے پر پابندی ہوگی ، ایس ایس پی آپریشن لیفٹیننٹ کمانڈر ( ر) کاشف آفتاب عباسی نے ملک سعد شہید پولیس لائن پشاورمیں اجلاس کے دوران بتایا کہ محرم کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کی خاطر تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے