اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملک کے جغرافیہ اور نظریہ کو نقصان پہنچایا ، مافیاز اور کرپٹ لوگوں نے ملک کو 75برس سے یرغمال بنایا ہے،تمام مسائل کا علاج اسلامی نظام میں ہے، مافیاز اور کرپٹ لوگوں نے ملک کو 75برسوں سے یرغمال بنایا ہوا ہے ، حکمران جواب دیں کہ پاکستان میں ساڑھے تین کروڑ بچے تعلیم سے محروم کیوں ہیں؟ لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولتیں اور پینے کا صاف پانی تک دستیاب نہیں، 35برس سے تین پارٹیاں مسلسل اقتدار میں ہیں، عوام کو بتایا جائے کہ گھنٹوں لوڈشیڈنگ کیوں ہو رہی ہے؟ ، انسان مریخ پر پہنچ گیا ہے اور ہمارے ہاں بچے کوڑے کے ڈھیروں پر رزق تلاش کر رہے ہیں، آزادی کو سات دہائیاں گزر گئیں، آدھا عرصہ ڈکٹیٹرز کھا گئے اور رہی سہی کسر نام نہاد جمہوری پارٹیوں نے نکال دی،حکمرانوں نے ملک کے جغرافیہ اور نظریہ کو نقصان پہنچایا اورکشمیریوں کی قربانیوں کا سودا کیا، مسائل کا علاج اسلامی نظام میں ہے جماعت اسلامی معاشرہ کی تشکیل اسلامی اصولوں پر کرنا چاہتی ہے تاکہ ہماری سیاست، ادارے اور معیشت ٹھیک ہو جائے اور ہر انسان کو اس کے گھر کی دہلیز پر حقوق ملیں، دیربالا میں بلدیاتی کونسلر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی نے سود کیخلاف 19برس تک عدالتوں میں لڑائی لڑی اور جب وفاقی شرعی عدالت نے سود کو حرام قرار دیکر ملکی معیشت کو اس نظام سے پاک کرنے کا فیصلہ دیا تو مسلم لیگ (ن) کی حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی،پاکستان اسلام کے نام پر حاصل ہوا، قرآن و سنت کے اصولوں کو اپنا کرہی اس ملک کی ترقی کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے سودی نظام کے ہوتے ہوئے ترقی و خوشحالی ممکن نہیں۔