چاغی ( این این آئی) پاک ایران ریلوے ٹریک کو بحال ہوگیا ہےریلوے ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں زاہدان سے کوئٹہ جانے والی مال بردار ٹرین یک مچ کے مقام پر ٹریک سے اتر گئی تھی جبکہ سیلابی ریلوں نے دالبندین،یک مچ اورنوکنڈی کے مختلف مقامات پر ٹریک کونقصان بھی پہنچایا تھا ٹریک متاثر ہونے کی وجہ سے چار ٹرینیں پھنس گئی تھیں تین مال بردار ٹرینیں تفتان سے کوئٹہ جبکہ ایک مال بردار ٹرین کوئٹہ سے تفتان جارہی تھی۔