تہران (خبرایجنسی) متحدہ عرب امارات کاکہناہےکہ ایران کیخلاف عرب فوجی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے، کشیدگی کم کرنے اور اقتصادی امور میں باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں اسی لئے ایران میں اپنا سفیر بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ متحدہ عرب امارات کے سفارتی امور کے مشیر انور قرقاش نےامریکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے اور اقتصادی امور میں باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں اسی لئے ایران میں اپنا سفیر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے،ایران کے خلاف نیٹو کی طرح عرب ممالک کے کسی بھی اتحاد کی تشکیل کے حق میں نہیں ہیں۔