تہران ( اے ایف پی ) امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سےسعودی عرب اوراسرائیل کا دورہ مکمل ہونے کے ایک روز بعد تہران نے واشنگٹن پر مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو ہوا دینے کا الزام لگایا ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کےمطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے ایک بیان میں کہا کہ واشنگٹن نےایک بار پھر ایران فوبیا کی ناکام پالیسی کا سہارا لیا اور خطے میں کشیدگی اور بحران پیدا کرنے کی کوشش کی ہے، بائیڈن کی جانب سے سامنے آنے والے حالیہ بیانات کے بعد کنانی کاکہناتھاکہ یہ جھوٹے الزامات خطے میں واشنگٹن کی غداری کی پالیسی کے مطابق ہیں۔